Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Eemaan Ka Bayaan

نبی کریم صلی اللّه الیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اسلام کا محل پانچ ستونوں پر بنایا گیا ہے

سیدنا عبداللّه بن عمر رضی اللّه عنہما نے کہا کہ: ''رسول اللّه صلی علیہ وسلم نے فرمایا " اسلام کا محل پانچ ستونوں پر بنایا گیا ہے(1)- اس بات کی شہادت دینا کہ اللّه تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور اس بات کی گواہی بھی دینا کی محمّد صلی اللّه
علیہ وسلم اللّه کے رسول ہیں (2)- نماز پڑنا (3)- زکواة دین(4)- حج کرنا (5)- رمضان کے روزے رکھنا '' (صحیح البخاری)

   ایمان کے کاموں کا بیان

نمبر -1
سیدنا ابو ہریرہ دضی اللہّ عنہ الّلہ کریم  سے روایت کرتے ہیں کہ
  آپ صلی اللہ علیہ وسلم نی فرمایا :ایمان ساٹھ سے کچھ او پر شاخیں رکھتا ہے اور حیا (بھی )ایمان کی (شاخوں میں سے)ایک شاخ ہے."


نمبر-2
سیدنا عبدالله بن عمرو رضی اللّه عنہما   نبی کریم صلی الّلہ علیہ سے بیان کرتے ہیں کہ
آپ  صلی الّلہ علیہ نے فرمایا :"(پکا ) مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے (دوسرے )مسلمان ایذا نہ پآیئں(اور اصل محاجر وہ ہے جو ان چیزوں کو چھوڈ دے جن کی اللّه تعالیٰ  نے ممانعت فرمایی -"

نمبر-3
سیدنا ابو موسٰی ؓ  کہتے ہیں کہ
ایک مرتبہ )صحابی ؓ  نے عرض کیا یا رسول الّلہ  ﷺ ! کون سا  اسلام افضل ہے ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا " (اس شخص کا اسلام جس کی زبان اور ہاتھ سے (دوسرے)مسلمان ایذا نہ پآئیں -"

نمبر-4
سیدنا عبدللہ بن عمرو ؓ  سے روایت ہے کہ
ایک شخص نے رسول اللّه ﷺ سے پوچھا کہ کونسا اسلام  ؟ تو آپ ﷺنے فرمایا کھانہ کھلاو اور جس کو جآ نتے  ہو اور جس کو نہیں جانتے ہو (سب کو )سلام کرو "